(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے سینیر رہنماؤں نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات میں فلسطین کی تازہ صورت حال اور فلسطین اور ایران کےدرمیان تعلقات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز فلسطین کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے سینیر رہنماؤں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سے ملاقات کی ، ملاقات میں فلسطین کی تازہ صورت حال اور فلسطین اور ایران کےدرمیان تعلقات سمیت خطے پر امریکی صدر کی جاب سے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل اور اس کے اثرات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔