(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے لیے جاری کردہ منصوبے’سنچری ڈیل’ میں لبنان کی سرزمین نشانہ بنایا گیا ہے، امریکا فلسطینی پناہ گزینوںکو لبنان میں مستقل طورپرآباد کرنا چاہتا ہےلیکن ہم اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
لبنان کے ٹی وی چینلوںپرنشر کردہ بیان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ نے امریکا کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کے لئے تیار کردہ امن منصوبے کوسازش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے صدی کی ڈیل سے قبل فلسطینیوں کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی گئی یہ منصوبہ مشرقی وسطیٰ میں امن کا نہیں بلکہ تباہی کا ہے جس میں لبنان کو نشانہ بنایا گیا ہے مگر ہم امریکا اور اسرائیل کے اس سازشی منصوبے کو قبول نہیں کریں گےاور نہ اس کو کامیاب ہونے دیں گے ۔
انھوں نے کہا کہ یہ صرف قضیہ فلسطین کو ختم کرنے اور فلسطینی مملکت میںصہیونی ریاست کو تسلط مضبوط کرنے میں مدد کرنے کی گھنائونی سازش ہے، لبنان امریکی منصوبے کے تحت فلسطینیوں کو لبنان میں بسانے کا کوئی اعلان قبول نہیں کرے گا۔