(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بیرون ملک مقیم فلسطینیوں کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں میں فلسطین میں قابض ریاست اسرائیل کے سنگین جنگی جرائم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
عالمی فوجداری عدالت میں اسرائیلی ریاست کےجرائم کےخلاف قانونی چارہ جوئی کے سلسلے میں بیرون ملک فلسطینیوں کی پیپلز کانگریس نے لندن میں وکلاء یونین کے دفتر میں اپنی طرف سے وکیل کے لیے درخواست دی ہے، اس اقدام کا مقصد فلسطینی قوم پر اسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے عالمی عدالت میں تحقیقات کا آغاز کرانا ہے۔
فلسطین پیپلز کانگریس کا کہنا ہے کہ فلسطین ایک خود مختار ملک اور فلسطینی قوم اپنے وطن اور ملک میں آزاد اور خود مختار رہنے کا حق رکھتی ہے, اگر فلسطینی پر ایک غیرقوم کا غاصبانہ قبضہ فلسطینی قوم کو اس کےحقوق سےمحروم نہیں رکھ سکتا اور نہ ہی اپنے حقوق کےحصول کےلیےجدو جہد سےروک سکتاہے۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی ریاست کے جرائم کے خلاف عالمی عدالت میں درخواست ان کی مساعی کا نقطہ آغاز ہے جس کا مقصد صہیونی ریاست کے جرائم پر اسے کٹہرے میں لا کھڑا کرنا ہے۔فلسطینی کانگرس نے عالمی عدالت انصاف کی پراسیکیوٹر جنرل سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی ریاست کے جرائم کی تحقیقات کا آغاز کرے۔ ان جرائم میں فلسطینی مردو خواتین کو گرفتار کرنا اور فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں دینا ہے۔