• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج کے فلسطینی مظاہرین پرحملے، متعدد گرفتار، درجنوں زخمی

پیر 17-02-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی فوج کے فلسطینی مظاہرین پرحملے، متعدد گرفتار، درجنوں زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کےمختلف علاقوں میں صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجےمیں درجنوں  فلسطینی زخمی  ہوگئے جبکہ متعدد کو گرفتارکرلیا۔

مقامی ذرائع کے  مطابق امریکی صدر کی جانب سے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل کے خلاف  مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں  احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جس کو روکنے کیلئے صیہونی فوج کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کیا جارہا ہے ،  قلقیلیہ ، الخلیل اور رام اللہ کے مختلف  دیہاتوں اور قصبوں میں قابض صہیونی فوجیوں اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔

صہیونی فوج نے پر امن مظاہرین پر براہ راست اسلحہ، ربڑ کے خول میں لپٹی اسٹیل کی  گولیاں برسائیں  اور آنسو  گیس کے گولے پھینکے اور متعدد فلسطینیوں گرفتار کیا ، صیہونی فوج کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے ۔

فلسطینی مظاہرین نے جواب میں  ٹائروں کو آگ لگائی اور اسرائیلی فوجیوں پے پتھراؤ کیا ، لخلیل میں بیت عمر قصبے میں صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے گھروں کی چھتیں پھلانگیں، انکے رہائشیوں کو ہراساں کیا اور قصبے کے داخلی دروازے پر فوجی چوکی قائم کر دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حالیہ "امن معاہدے” جسے صدی کی ڈیل کے نام سے جانا جاتا ہے کے اعلان کے خلاف سینکڑوں فلسطینیوں نے مغربی کنارے کی گلیوں میں مظاہرے کیے۔

Tags: الخلیلرام اللہصدی کی ڈیلصیہونی فوجفلسطینی زخمیقابض ریاستقلقیلیہنام نہاد امن منصوبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.