(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی شہریوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے اور انہیں علاقہ چھوڑنے پر مجبورکرنے کیلئے صیہونی فوج کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر نئی بلا جواز پابندیا عائد کی جارہی ہیں۔
مقامی انسانی حقوق کارکن عارف دراغمہ کا کہنا ہے کہ قابض صہیونی فوج نے شمالی وادی اردن کے علاقے البرج میں گلہ بانی کے پیشے سے وابستہ فلسطینی چرواہوں پر کھلی چراگاہوں میں مویشوں کو لے جانے پر پابندی عاید کرتے ہوئے انہیں بھاری جرمانے کرنا شروع کیے ہیں، صہیونی حکام کے اس اقدام کا مقصد فلسطینی آبادی کو وہاں سے بے دخل کرنا ہے، انھوں نے بتایا کہ صہیونی حکام نے البرج کے رہائشی تین فلسطینی چرواہوں کو حراست میں لیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گ۔
راغمہ نے بتایا کہ صہیونی فوج نے شمالی وادی اردن کے مقامی کسانوں اور گلہ بانی سے منسلک فلسطینیوں پر دوماہ سے پابندیاں عاید کر رکھی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ صہیونی حکام کی طرف سے راس الاحمر میں فلسطینیوںکے گھروں کی مسماری کے ساتھ ساتھ مقامی کاشت کاروں کو تین ہزار شیکل کے برابر جرمانے کئے ہیں۔