(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے سینئر رکن نے اپنے حوالے سے کویتی اخبارمیں شائع ہونے والے بیان کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے من گھڑت بیانات صحافتی پیشہ ورانہ اور اخلاقی اصولوں کے منافی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹرموسیٰ ابو مرزوق نے کویت کے ایک قومی اخبار میں اپنے نام منسوب ایک بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے نام سے منسوب شائع ہونےوالے بیان میں کوئی صداقت نہیں۔
انھوں نے کہا کہ کویت کے اخبار’الجریدہ’ میں ان کے نام سے منسوب ایک بیان میں کہا گیا تھاکہ مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے نام نہاد امن منصوبے "صدی کی ڈیل ” کے خلاف دوسرے ممالک میں محاذ کھولا جائےگا کی سختی سے تردید کرتے ہوئے حقائق کے منافی قرارد یا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ اس طرح کے من گھڑت بیانات صحافتی پیشہ ورانہ اور اخلاقی اصولوں کے منافی ہے۔ حماس کسی دوسرے ملک کی قیمت پر فلسطینی قوم کے حقوق کے لیے جدو جہد نہیں کررہی ہے۔