• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اقوام متحدہ یہودی کالونیوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کا تعاقب کرے،حماس

جمعہ 14-02-2020
in حماس, خاص خبریں, رپورٹس, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
اقوام متحدہ یہودی کالونیوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کا تعاقب کرے،حماس
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس نے اقوام متحدہ  کے انسانی حقوق ہائی کمیشن کی طرف سے غرب اردن میں‌یہودی کالونیوں میں توسیع پسندی کیلئے سرگرم بین الاقوامی کمپنیوں کی فہرست جاری کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں فلسطین سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کی جانب سے  جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ کی طرف سے فلسطین میں یہودی بستیوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کی فہرست کے اجراء کو مثبت پیشرفت قراردیتے ہوئے  اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ غرب اردن میں‌یہودی کالونیوں میں توسیع پسندی کے لیے سرگرم بین الاقوامی کمپنیوں کا تعاقب کرنے اور انہیں فلسطین سے نکالنے  کی راہ کو آسان بنائیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے جاری فہرست سے صہیونی ریاست کی فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ صہیونی ریاست کے جرائم کا ٹرائل کرنے اور فلسطینی قوم کی نسل کشی روکنے میں مدد ملے گی۔

واضح  رہے کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق نے غرب اردن میں قائم یہودی کالونیوں میں کام کرنے والی بین الااقوامی کمپنیوں کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست کے اجراء‌کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ دنیا کی کئی ایسی بڑی کمپنیاں فلسطین میں یہودی توسیع پسندی اور آباد کاری میں اسرائیل کی مدد کررہی ہیں ، اس فہرست میں نشاندہی کی گئی ہے  کہ اس وقت غرب اردن کی یہودی کالونیوں میں 117 بین الاقوامی کمپنیاں کام کررہی ہیں۔

Tags: اقوام متحدہانسانی حقوقترجمان حماسحماسغزہیہودی بستیوں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.