(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارتِ صحت کے حکام نے غزہ میں کرونا وائرس کے حوالے سے افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے جتنی بھی افواہیں پھیل رہی ہیں ان پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں۔
غزہ میں محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے’ کوفیڈ 19′ کا نام دیئے جانے والے وائرس کرونا سےمتاثرہ ممالک سے آنے والے شہریوں کا ملک کی گزرگاہوں مکمل معائنہ کیا جا رہا ہےابھی تک غزہ میں ‘کوفیڈ 19’ نامی وائرس کی تصدیق نہیںہوسکی کرونا وائرس کی موجودگی کے بارے میں تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔
واضح رہے کہ بعض ابلاغی ذرائع نے غزہ میں کرونا وائرس کے حوالے سے خبریں دی تھی جس کو فلسطینی وزارت صحت نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے ان خبروں کو بےبنیاد قراردیا تھا اور اب دوبارہ اس کی تفصیلی وضاحت جاری کی ہے ۔