• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

یواین میں قابض ریاست کی کمپنیوں کی فہرست کااجراءقابل تحسین ہے  

جمعہ 14-02-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
یواین میں قابض ریاست کی کمپنیوں کی فہرست کااجراءقابل تحسین ہے  
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کی جانب سے مقبوضہ غربِ اردن میں قائم یہودی بستیوں میں کاروبار کرنے والی کمپنیوں کی فہرست کے اجراء کو قابل تحسین قراردیتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ ان کمپنیوں سے کاروباری روابط منقطع کر لیں۔

رام اللہ میں فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’اسرائیلی بستیوں میں کام کرنے والی کمپنیوں اور پارٹیوں کی فہرست کی اشاعت بین الاقوامی قانون کی فتح ہے۔‘‘انھوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل کے رکن ممالک پر زوردیا ہے کہ ’’وہ ان کمپنیوں کے یہودی بستیوں میں کاروباروں کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے سفارشات اور ہدایات جاری کریں۔‘‘قبل ازیں اقوام متحدہ نے دریائے اردن کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی تعمیر کردہ یہودی بستیوں میں کام کرنے والی 112 کمپنیوں کی ایک فہرست جاری کی ہے۔

بین الاقوامی قانون کے تحت اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقے غربِ اردن میں یہ تمام یہودی بستیاں غیرقانونی ہیں۔اقوام متحدہ نے یہ رپورٹ 2016ء میں جنیوا میں قائم انسانی حقوق کونسل کی ایک قرارداد پر عمل درآمد کرتے ہوئے جاری کی ہے۔اس قرارداد میں مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیلی بستیوں میں تمام کاروباری داروں اور کمپنیوں کا ڈیٹا فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ان یہودی بستیوں میں جو کمپنیاں کام کررہی ہیں، ان میں ائیر بی این بی،آلسٹم ، بُکنگ ڈاٹ کام اور موٹرولا سولوشنز ایسی بڑی بین الاقوامی فرمیں بھی شامل ہیں۔

Tags: "ریاض المالکی"اقوام متحدہغرب اردنفلسطینی وزیرخارجہیہودی بستیاں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.