(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی زندانوں میں قید فلسطینی باشندوں کے ساتھ اظہاریکجہتی اور ان کی رہائی کیلئے غزہ میں ہائی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق غزہ میں آج صبح قیدی کمیٹی برائے قومی اور اسلامی امور اور فلسطینی قانون ساز کونسل اراکین کی جانب سے ہائی کمشنر کے دفتر کے سامنے صیہونی زندانوں میں قید فلسطینی باشندوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
احتجاجی مظاہرے میں مزاحتمی تحریک حماس کی نمائندگی کرنے والے فتحی القرعاوی نے کہا کہ قابض حکام کی جانب سے قانون ساز کونسل کے ممبروں کی مسلسل نظربندی بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔
اسرائیل نے سن 2006 میں ہونے والے فلسطینی پارلیمانی انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا ، اور یروشلم سمیت مغربی کنارے میں حماس کی تحریک کے تمام ممبروں کو گرفتار کیا ، اور اس تحریک کے ممبروں کو گرفتار کرکے فلسطینی عوام کو سزا دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔