• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

سلامتی کونسل میں پیش کردہ قرارداد واپس نہیں لی ،تیونس

منگل 11-02-2020
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
سلامتی کونسل میں پیش کردہ قرارداد واپس نہیں لی ،تیونس
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) تیونس کے ایوان صدر کے ایک ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کے مشرق وسطیٰ منصوبے’سنچری ڈیل’ کے خلاف پیش کی جانے والی مجوزہ قرارداد کو اس لیے موخر کیاگیا تاکہ اس کی کامیابی کے لیے مزیدمشاورت کی جا سکے۔

تیونس کے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں فلسطینی کی حمایت میں جو قرارداد پیش کی گئی تھی اسے واپس نہیں لیا گیا بلکہ اسے موخر کیا گیا ہے تاکہ اس پرمزید مشارت کی جاسکے اور اس کی منظوری کے زیادہ امکانات پیدا کیے جاسکیں۔

 اس لیےآج منگل 11 فروری کو سلامتی کونسل میں یہ قرارداد پیش نہیں کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں تیونس کے سفیر المنصف البعتی نے کل سوموار کے روز عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ منصوبے’سنچری ڈیل’ کے خلاف سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کرنا تھی۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے تیونسی وزارت خارجہ یا دوسرے عرب ممالک کے فلسطین کے حامی گروپ کے ساتھ کسی قسم کی مشاورت نہیں کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تیونس کا قضیہ فلسطین  اور فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت سے متعلق موقف اصولی اور اٹل ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔خیال رہے کہ گذشتہ روز فلسطینی اتھارٹی نے تیونس اور ملائیشیا کے ذریعے ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ منصوبے صدی کی ڈیل کے خلاف سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

Tags: اقوام متحدہتیونسسیکیورٹی کونسلصدی کی ڈیلفلسطینی حمایت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.