(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے شہر غزہ سے سرحد کی دوسری طرف قائم کی گئی غیرقانونی صیہونی کالونیوں پرمیزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے۔
گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ غزہ سے کئے گئے حملے میں مغربی جزیرہ النقب میں ‘شاعر ھنیگویو’ کو نشانہ بنایا گیاتاہم اس حملےمیں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
واضح ر رہے کہ 28 جنوری 2020ء کو امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنے نام نہاد امن منصوبے کا اعلان کیا جس پر فلسطینی عوام کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ اس اعلان کے بعد غزہ کی پٹی سے یہودی کالونیوں پر راکٹ حملوں اور آتش گیر گیسی غباروں کے ذریعےحملوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔