(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مصر کے ایک سیکیورٹی وفد نے فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے ایران اور حزب اللہ کے ساتھ تعلقات پر اپنےتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حماس پر زور دیا ہے کہ وہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران سے اپنے تعلقات محدود کرے۔
ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی کے دورے آیا مصر کا اعلیٰ اختیاراتی سیکیورٹی وفد گزشتہ روز حماس کی قیادت سے جنگ بندی پر قائم رہنے سمیت دیگر امور پرمذاکرات کے بعد اسرائیل روانہ ہوگیا ہے۔
مصر نے حماس پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ سے اسرائیل پر راکٹ باری کے ذریعے کشیدگی میں اضافہ نہ کرے بلکہ جنگ بندی کی شرائط کی پابندی کرے، مصری وفد نے حماس کے ایران اور حزب اللہ کے ساتھ تعلقات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حماس پر زور دیا کہ وہ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران کے ساتھ اپنے روابط محدود کرے اور قاسم سلیمانی کے قتل کے رد عمل میں ایران کی مدد نہ کرے
ذرائع کا کہنا ہے کہ مصری وفد آج اسرائیلی حکام کے ساتھ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی پر قائم رہنے اور غزہ کو انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دے گا۔