(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی آرمی کے سابق چیف نے صیہونی وزیراعظم کے غیر مقبول فیصلوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاھو نے اسرائیلی فوج کومذاق بنا دیا ہے۔
قابض صیہونی ریاست اسرائیل میں سیاسی اختلافات شدت اختیار کرتے جارہے ہیں ، اسرائیلی پارلیمنٹ (کینیسٹ ) کے اجلاس میں سابق اسرائیل آرمی چیف اور اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت بلیو وائٹ سیاسی جماعت کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹزنے اسرائیلی وزیراعظم کے غیر مقبول فیصلوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج میں روزانہ کی بنیادی پرتبادلے فوجی نظام کیلئے نقصان دہ ہے وہ اس طرح فوج میںتبادلے کرتے ہیں جیسے جرابیں تبدیل کی جاتی ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ قائم مقام حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاھو نے فوج کے معاملے میں غیر جمہوری طریقہ کار کو اختیار کرکے فوج کو مذاق بنادیا ہے ، نیتن یاھو فوج اور سیکیورٹی اداروںکو اپنے قبضے میں لینا چاہتے ہیں۔ا