(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج کا نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا بدترین استعمال جاری ، آنسو گیس اور فائرنگ کے واقعات میں متعدد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے علاقے كفر نعمہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران روایتی لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کے ساتھ رہائشیوں کو بلا جواز تشدد کا نشانہ بنایا جس پر فلسطینی نوجوانوں نے قابض فوج پر پتھراؤ کیا۔
قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل فائرن کیئے جس کے نیجےمیں کم سے کم 12 فلسطینی نوجوان زخمی جبکہ دھم گھٹنے کے باعث متعدد کی حالت غیرہوگئی ۔