(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مشرقی وسطیٰ کیلئے امریکی صدرکے خصوصی مشیر نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ پر الزام لگاتےہوئےکہا ہےکہ حالیہ پرتشدد واقعات اور کشیدگی کو بڑھانے میں محمود عباس کا کردار ہے۔
اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے امریکی صدر کے داماد اور مشرقی وسطیٰ کے خصوصی مشیر جیرڈ کشنر کا کہنا تھا کہ تازہ پرتشدد واقعات میں صدر محمود عباس کو فراست سے کام لینا چاہئے تھا ، انھوں نے فلسطینی صدر کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ملک میں یوم الغضب کی دعوتیں نہ دیں اور عوام کو تشدد پر نہ اکسائیں۔
نہوں نے مزید کہا کہ محمود عباس نے ان کا پیش کردہ منصوبہ غیر دیکھے مسترد کردیا۔ انہیں پہلے اس منصوبے کا جائزہ لینا چاہیے تھا۔ کشنر نے کہا کہ اگر محمود عباس اس کا مطالعہ کرتے تو یہ دیکھ کر حیران رہ جاتے کہ یہ منصوبہ فلسطینی عوام کے لیے کتنا اچھا ہے، مگر صدر عباس نے اس کے سامنے آنے سے پہلے اس کی مخالفت کا تہیہ کرلیا تھا۔ مجھے نہیں معلوم کہ انہوںنے ایسا کیوں کیا۔
انھوں نے فلسطینی سیاسی قائدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ یہ مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کا آخری موقع ثابت ہو