• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

"صدی کی ڈیل” کےخلاف”یوم غضب”صیہونی فوج کی فائرنگ ،شہادتوں کی تعداد چار ہوگئ

ہفتہ 08-02-2020
in خاص خبریں, رپورٹس, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
"صدی کی ڈیل” کےخلاف”یوم غضب”صیہونی فوج کی فائرنگ ،شہادتوں کی تعداد چار ہوگئ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)    امریکی نام نہاد منصوبے کے خلاف مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں  پرتشدد احتجاجی مظاہرے جاری ،تین دن میں صیہونی فوج نے فائرنگ کرکے دو بچوں  اور ایک فلسطینی پولیس اہلکار سمیت  4 فلسطینیوں کو  شہید کردیا ۔

وزارت صحت کے مطابق مقبوضہ فلسطین کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی اپیل پر کل جمعہ کے روز امریکا کے مشرق وسطیٰ کے امن کیلئے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے ‘صدی کی ڈیل’ کے خلاف یوم الغضب منایاگیا غرب اردن، القدس اور غزہ کی پٹی میں بڑے بڑے جلوس نکالے گئے جس میں لاکھوں فلسطینیوں نے شرکت کی،  اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں ایک  اور فلسطینی نوجوان شہیدمتعدد زخمی جبکہ دسیوں کوگرفتار کرلیا گیا۔

فلسطینی مظاہرین  کو کچلنے کے لیے اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں، گزشتہ تین دنوں کے دوران دو بچوں اور ایک فلسطینی پولیس اہلکار  سمیت چار فلسطینیوں کو صیہونی فوج نے شہیدکیا ہے ۔

گزشتہ روز شمالی طولکرم میں قفین کے مقام پر اسرائیلی فوج نے ایک احتجاجی جلوس پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں 19 سالہ بدر نافلہ شہید ہوگیا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ نافلہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر گردن میں گولی لگنے اور شہ رگ کٹ جانے کے نتیجے میں وہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ادھر فلسطین میں انسانی امدادی امور کے لیے کام کرنے والے ادارے’ہلال احمر’ کے مطابق غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 40 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے بیشتر کو آنسوگیس کے شیل، ربڑ کی گولیاں اور براہ راست کی گئی فائرنگ سے گولیاں لگی تھیں۔ اسرائیلی فوج کی اشک آور گیس کی شیلنگ سے 32 فلسطینی دم گھٹنے سے بے ہوش ہوئے۔ فلسطینی مظاہرین کے خلاف کریک ڈائون میں متعدد فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیاہے۔

Tags: احتجاجی مظاہرہبدر نافلہصدی کی ڈیلصیہونی فوجطولکرمغزہفلسطینی شہیدمقبوضہ بیت المقدس؎یوم غضب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.