(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ڈرون طیاروں نے گزشتہ رات ایک بارپھر غزہ میں مزاحمت کارو ں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ڈرون طیاروں کی مدد سے جنوبی غزہ میں خان یونس کے مقام پر اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے مراکز اور مزاحمتی تنصیبات پر بمباری کی گئی۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی حدود میں راکٹ حملوں کے مسلسل کیے جانے والے حملوں کے جواب میں یہ کارروائی کی گئی ہے ، غزہ سے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب متعدد راکٹ داغے گئے جن میں کم سے کم تین یہودی آباد کار معمولی زخمی ہوئے۔