(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فیق القدس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران فلسطینی قوم اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں کو مضبوط بنانے کے لیے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے نقش قدم پر چلتا رہے گا۔
اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے دفترسے جاری بیان کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم فیلق القدس کے سربراہ بریگیڈیئر اسماعیل قآنی نے اسماعیل ھنیہ سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے انہیں اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل قآنی نے انہیں بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکا کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کیلئے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل کو مکمل طورپر مسترد کردیا ہے اور اس سازشی منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے ایران فلسطینی قوم اور تمام فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
اسماعیل ھنیہ نے ایران کی جانب سے امریکا کے نام نہاد امن منصوبے کے خلاف جرات مندانہ موقف اختیار کرنے پر تہران کے موقف کو سراہا۔
بریگیڈیئر قآنی نے اسماعیل ھنیہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران فلسطینی قوم اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں کو مضبوط بنانے کے لیے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے نقش قدم پر چلتا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران شہید قاسم سلیمانی کا فلسطین کی آزادی اور خطے میں امریکی ۔ صہیونی قوتوں کو شکست دینے کا مشن منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔