(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں رام اللہ اتھارٹی کی ماتحت پولیس کے ہاتھوں سیاسی کارکنوں کی بلا جواز گرفتاریوں پر انسانی حقوق کے اداروں کی طرف سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
غرب اردن میں شہری آزادیوں پر نظر رکھنےوالی کمیٹی کے وائس چیئرمین خلیل عساف نے کہا کہ عباس ملیشیا کے ہاتھوں سیاسی جماعتوں کے رہ نمائوں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ ‘سنگین جرم’ ہے۔
عساف نے کہا کہ امریکی صدر پیش کردہ نام نہاد سازشی امن منصوبے صدی کی ڈیل کے کے اجراء کے بعد غرب اردن میں سیاسی کارکنوں کی بلا جواز گرفتاریوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں سے فلسطینی اتھارٹی خود کو متنازع بنا رہی ہے، رام اللہ اتھارٹی کے اداروں کی طرف سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں بلا جواز اور ناقابل قبول ہیں۔