(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) چاقو رکھنے کے الزام عائد کرتے ہوئے صیہونی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز میں مصرف نمازیوں پر وحشیانہ تشددکرتے ہوئے مسجد سے بے دخل کردیا، مسجد کا تقدس پامال کرتے ہوئے کئی گھنٹوں تک مسجد سیل کردیا۔
مقامی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام صیہونی فو ج نے مسجد اقصیٰ پر اچانک حملہ کیا اور نمازمیں مصروف فلسطینی مسلمانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مسجد سے بے دخل کردیا ، قابض صیہونی فوج نےاس کارروائی کےلیے دعویٰ کیا کہ نمازیوں میں دو ایسے فلسطینی ہیں جن کے جن کے پاس چاقو ہیں اور وہ اسرائیلی فوجیوں پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔
قابض فوج نے فلسطینی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور تمام نمازیوں کی تلاشی لینے کے بعد متعدد نمازیوں کو حراست میں لے لیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے ان دو مشتبہ فلسطینیوں کو بھی حراست میں لے لیا جن پراپنے پاس چاقو لانے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔ انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دو فلسطینیوں کے قبضے سے چاقو برآمد کیے گئے ہیں۔