(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رات گئے قابض صیہونی فوج نے غزہ میں تین مقامات پر مزائلوں سے حملے کئے جس کے نتیجے میں عمارات تباہ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
تفصیلات کےمطابق قابض صیہونی فوج نے گزشتہ رات گئے گزشتہ تیرا سالوں سے غیر قانونی محاصرے کا شکار فلسطینی شہر غزہ کے سرحدی علاقے رفح کے الشوکہ کالونی اور مشرقی علاقے خانیونس میں زرعی اراضی تین میزائل داغے جس کے نتیجے میں عمارات کے تباہ ہونے کی اطلاع ہے تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے سوموار کو علی الصباح وسطی اور پرگولہ باری کی۔اسرائیلی فوج نےرفح میں میں دو میزائل گرائے تاہم ان کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
خیال رہے یہ رواں ماہ قابص صیہونی فو ج کی جانب سے غزہ پر تیسرا فضائی حملہ ہے جس میں بڑے پیمانے پر عماراتی ڈھانچے کو نقصان پہنچا تاہم ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصل نہیں ہوئیں ۔