(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) درجنوں یہودی شرپسند آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام قبلہ اول کی بے حرمتی کی ۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بروز بدھ اسرائیلی فوج اور پولیس کے حفاظتی حصار مین کم سےکم 80 کے قریب شرپسند یہودی مذہبی جنونیوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر قبلہ اول اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
شرپسند یہودی مذہبی جنونیوں میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلباء اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت یہودی مذہبی رہنماؤں نے صبح کے وقت مسجد اقصیٰ میں باب رحمت دروازے سے گھس کر مسلمان عبادت گزاروں کو بے دخل کرتے ہوئے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔