• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 25 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

امریکی امن منصوبہ شرمناک ہے، جیرمی کوربین

جمعرات 30-01-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
امریکی امن منصوبہ شرمناک ہے، جیرمی کوربین
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) برطانوی لیبر پارٹی کےسربراہ نے کہا ہے کہ مشرقی وسطیٰ کیلئے امریکی منصوبہ شرمناک اقدام ہے جس میں امن کا کوئی پہلو نہیں،  یہ صرف اسرائیل کی غیرقانونی سرگرمیوں اور استعماری کارروائیوں کو سند جواز فراہم کرنے کی کوشش ہے۔

برطانیہ کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی کےسربراہ جیرمی کوربین نےبرطانوی پارلیمنٹ میں امریکی صدر کے نام نہاد امن منصوبے پر تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ  اس منصوبے کا مقصد  مشرقی وسطیٰ میں امن نہیں بلکہ اسرائیل کی غیرقانونی سامراجیت کو مضبوط بنانا اور فلسطینیوں کے حقوق کا انکارکرنا ہے۔

جیرمی کوربین برطانوی حکومت سے اس منصوبے کو مسترد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مضحکہ خیز منصوبہ مشرقی وسطیٰ میں امن کی تمام کوششوں کو تباہ و برباد کردے گا ۔

برطانوی اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ  امریکا مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام میں سنجیدہ نہیں کیونکہ جب تک فلسطینیوں کو ان کے منصفانہ حقوق فراہم نہیں کردیے جاتے اس وقت تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  امریکی نام نہاد امن منصوبہ شرمناک اقدام ہے جس میں امن کا کوئی پہلو نہیں،  یہ صرف اسرائیل کی غیرقانونی سرگرمیوں اور استعماری کارروائیوں کو سند جواز فراہم کرنے کی کوشش ہے۔ ایسا کوئی بھی فارمولا جس میں فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کو نظرانداز کیا جائے گا وہ قابل قبول نہیں ہوگا اور نہ ہی اس سے امن قائم ہوسکتا ہے۔

Tags: اسرائیلی استعماریامریکی امن منصوبہجیرمی کوربینصدی کی ڈیلصیہونی ریاست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.