(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین میں قابض صیہونی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئ ہے جبکہ صیہونی درندے فلسطین میں سنگین جنگی جرائم کے ساتھ انسانیت سوز اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر فلسطینی وزارت تعلیم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس، مغربی کنارے، الخلیل، سیکٹر ‘سی’ اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی طلباء کے تعلیمی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری ہیں، گذشتہ برس 2019قابض صیہونی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں اسکول کے دو طلباء شہید 161 کوگرفتار کیا گیا جبکہ 17 اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے ملازمین کو بے جا حراست میں لیا گیا۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی پرتشدد کارروائیوں میں 175 طلباء اور 120 اساتذہ زخمی ہوئے۔ 101 طلباء اور 40 اساتذہ کو ان کے گھروں میں نذر بند کیا گیا جب کہ قابض فوج نے 4 ہزار 576 طلباء اور 859 اساتذہ کے تعلیمی اور تدریسی امور میں رکاوٹیں ڈالیں۔