• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پی ایل او

"صدی کی ڈیل” کے نتیجے میں اوسلومعاہدے سے دستبردار ہوجائیں گے، صائب عريقات

پیر 27-01-2020
in پی ایل او, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
"صدی کی ڈیل” کے نتیجے میں اوسلومعاہدے سے دستبردار ہوجائیں گے، صائب عريقات
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے مشرق وسطیٰ سے متعلق نام نہاد امن منصوبے :صدی کی ڈیل "کا اعلان کیا تو  اوسلو معاہدے کی کلیدی شقوں سے دستبردار ہوجائیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل  اور فلسطینی انتظامیہ کے مذاکراتی امور کے سربراہ صائب عريقات  نے   نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے لیے نام نہاد امن منصوبے "صدی کی ڈیل "لانے کے اعلان پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اقدام فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے عارضی قبضے کو مستقل قبضے میں بدل’ دے گا، اسرائیل اور امریکا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہ کریں، اس کو ہمارے عوام قبول نہیں کریں گے۔

انھوں نے امریکی صدر کے  ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے بعد مشرقی وسطیٰ کے حوالے سےصحافیوں سے بات کرتے ہوئے  صدی کی ڈیل کے حوالے سے  دیئے گئے بیان پر سخت تنقید کی جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے تسلیم کیا تھا کہ صدی کی ڈیل کے حوالے سے  فلسطینی ابتدائی طور پر منفی ردعمل دے سکتے ہیں لیکن یہ حقیقت میں ان کے لیے مثبت ہے ۔

انھوں نے کہا کہ اگر امریکا کی جانب سے صدی کی ڈیل کا اعلان کیا گیا تو فلسطین اسرائیل کے ساتھ طے کئے گئے اوسلو معاہدے سے دستبردار ہونے کا حق رکھتا ہے ، اوسلو معاہدے کی جن کلیدی دفعات سے دستبرداری کی دھمکی دی ہے وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی وضاحت کرتی ہیں۔

Tags: پی ایل اوڈونلڈ ٹرمپڈیل آف دی سینچریصائب عریقاتصدی کی ڈیلفلسطین لبریشن آرگنائزیشن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.