(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر درجنوں شرپسند یہودی مذہبی جنونیوں کے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پولیس کے حفاظتی حصار میں دھاوے پر بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز درجنوں شرپسند یہودی مذہبی جنونیوں نے اسرائیلی پولیس کے حفاظتی حصارمیں صیہونی ریاست کے زیرقبضہ قبلہ اول کے مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مقدس کی بے حرمتی کی ، بے حرمتی کرنےوالے غیر قانونی یہودی آبادکارومیں یہودی طلبہ وطالبات سمیت یہودی مذہبی پیشوا اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے اہلکاربھی شامل تھے۔
محکمہ اوقاف فلسطین کی جانب سے جاری بیان میں یہودی آبادکاروں کی جانب سے مقدس مقامات کی بے حرمی کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز دھاوں کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔