• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کاوفد وزیراعظم مہاتیرمحمدسے ملاقات کیلئے ملائیشیا پہنچ گیا

جمعرات 23-01-2020
in حماس, خاص خبریں, رپورٹس, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
حماس کاوفد وزیراعظم مہاتیرمحمدسے ملاقات کیلئے ملائیشیا پہنچ گیا
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کی قیادت ملائیشیا کےدورے کے دوران وزیراعظم مہاتیر محمد اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات میں قضیہ فلسطین سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گی۔

مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی ریاست اسرائیل  کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے  مطابق   حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد گزشتہ روز ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور پہنچا ہےجہاں وہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سمیت دیگر اہم ہ نماؤں سے ملاقات کریں گا۔

جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کی قیادت نے یہ دورہ ایک ایسےوقت میں کیا ہے جب حماس قضیہ فلسطین کے لیے عالمی حمایت کے حصول کے لیے کوشاں ہے تاکہ قضیہ فلسطین کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ حماس کی قیادت نے حالیہ عرصے کے دوران جماعت کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں عالمی رہ نماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا۔

اسماعیل ھنیہ نے اپنے بیرون ملک دورے کا آغاز مصرسے کیا جہاں انہوں نے مصری انٹیلی جنس چیف میجر جنرل عباس کامل سے دو طرفہ دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے بعد انہوں نے قطر کے دورے کے دوران امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی۔ اس کے بعد وہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ پہنچے۔ انقرہ سے ایران اور اس کے بعد سلطنت عمان کا دورہ کیا۔ اگلے مرحلے میں وہ ملائیشیا پہنچے ہیں جہاں وہ ملائیشیا کی قیادت سے ملاقاتوں میں قضیہ فلسطین، القدس، الاقصیٰ ، غزہ کی پٹی اور دوسرے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Tags: اسماعیل ھنیہترجمانحماسقضیہ فلسطینملائشیامہاتیر محمد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.