(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب کا کہنا ہے کہ قابض ریاست کے طاقت کے استعمال کےمکروہ ہتھکنڈوں کے باوجود القدس کے فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نمازوں کی ادائی جاری رکھیں گے۔
گزشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ میں عرب کمیونٹی کے نمائدوں سے اپنے گھر پر ملاقات کے بعد اپنے ایک جاری بیا ن میں فلسطین اسلامی کونسل کے سربراہ اور c الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی طرف سے قبلہ اول کے تحفظ کیلئے نمازیوں کی تعداد بڑھانے کی ‘الفجر العظیم’ مہم نے قابض صیہونی دشمن کو کو دہشت اور خوف میں ڈال دیا ہے، قابض اسرائیل فلسطینیوں کی مساجد میں اذانوں اور نمازوں سے خوف زدہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ الفجر العظیم مہم قبلہ اول کے دفاع کا حصہ ہے اور فلسطینی شہری اس میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں، اسرائیلی ریاست کے طاقت کے استعمال کےمکروہ ہتھکنڈوں کے باوجود القدس کے فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نمازوں کی ادائی جاری رکھیں گے۔
واضح رہےکہ اسرائیلی پولیس نے الشیخ عکرمہ صبری کو 25 جنوری تک مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔الشیخ صبری کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی مقدس مقام کے دفاع کا حصہ ہے۔