(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے وزیرنے عرب کمیونٹی کی نمائندہ سیاسی شخصیات کے کنیسٹ (پارلیمنٹ) کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ارکان کا اسرائیل کے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی جواز نہیں۔
اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے گزشتہ روز عرب ارکان کنیسٹ کی طرف سے القدس میں گھر پرنظر بند فلسطینی علماء کونسل کے سربراہ اور مسجد اقصیٰ کے امام الشیخ عکرمہ صبری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ الشیخ عکرمہ صبری پر’دہشت گردی کی ترغیب’ دیتے ہیں اور الشیخ عکرمہ صبری سے ملاقات کرنے کے بعد عرب ارکان کا کنیسٹ کے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی جواز نہیں اس لئے عرب کمیونیٹی کے نمائدوں کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے ۔
واضح رہے کہ اسرائیلی پولیس نے الشیخ عکرمہ صبری کو ایک ہفتے کے لیے ان کے گھر پرنظر بند کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے قبلہ اول میں داخلے اور نماز کی ادائی پرپابندی عائد کی ہے۔