• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مسجد اقصیٰ کے جنوب میں نئی کھدائیوں کا انکشاف

بدھ 26-05-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_dr-taleb-abu-shae28099ar-the-palestinian-minister-of-religious-affairs6

فلسطینی حکومت کے زیراہتمام القدس کمیٹی کے چیئرمین اور فلسطینی وزیر مذہبی امور و اوقاف ڈاکٹر طالب ابو شعر نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے مغرب میں معروف اسلامی تاریخی مرکز”برکۃ السلطان” میں نئی کھدائیوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ نئی کھدائیوں کا مقصد نام نہاد ہیکل سلیمانی کے زیرزمین آثار کی تلاش کی آڑ میں مسلمانوں کے ثقافتی مرکز کو یہودیت میں تبدیل کرنا ہے۔ غزہ میں منگل کے روز اپنے ایک بیان میں فلسطینی وزیر نے کہا کہ "برکۃ السلطان” مسجد اقصیٰ کے مغرب میں واقع ایک اہم تاریخی مقام ہے جو بیت المقدس کی قدیم دیوار کے مشہور "الخلیل” دروازے کے قریب واقع ہے۔ اس تاریخی مقام میں کئی قدیم اور تاریخی عمارات موجود ہیں. اس کی بنیاد مملوک شہزادوں کے دور حکومت میں” سلطان برقوق” نے رکھی تھی جبکہ تکمیل سلطان سلیمان القانونی کے دور میں ہوئی تھی۔ تاریخی اعتبار سے یہ جگہ اپنی ایک منفرد پہچان رکھتی ہے جو سلیمان القانونی کے دور میں بیت المقدس کی مرکزی دیوار کی تعمیر کے ضمن میں تعمیر کی گئی تھی۔ ڈاکٹر طالب ابوشعر نےکہا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے "برکۃ السلطان” میں جاری تازہ کھدائیوں کا مقصد اس کی تاریخی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے اسے یہودی آثار قدیمہ اور ہیکل سلیمانی کا حصہ ثابت کرتے ہوئے وہاں ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی راہ ہموار کرنا ہے۔ القدس کمیٹی کے چئیرمین نے کہا کہ صہیونی حکومت نے 1948ء سے اس جگہ پر قبضہ کرنے کے بعد اس کے کئی اہم تاریخی اجزا کو مسمار کرتے ہوئے برکہ السلطان کے ایک حصے کو”عوامی پارک” میں تبدیل کیا جا چکا ہے۔ جبکہ اس کے ایک بڑے حصے کو”تھیٹر گراؤنڈ” میں تبدیل کیا گیا ہے جہاں صہیونی فن کار اور فن کاررائیں فلمی کارروائیوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل بیت المقدس بالخصوص مسجداقصیٰ کے گرد موجود تمام اراضی اور اہم تاریخی مقامات کو یہودیت کے رنگ میں رنگنے کے منصوبے پرعمل پیرا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے جاری اسلامی تہذیبی مراکز کے خلاف سازشوں کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے طالب ابو شعر نے مسلم امہ اور عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں تاریخی اسلامی ثفاقت کے تحفظ اور تاریخی آثار کی بقا کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.