(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے سخت سردی میں فلسطینی باشندے کے گھرکو غیر قانونی قراردیکر مسمار کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کو ایک بار پھر بے گھر کردیا۔
مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کی سرگرمیوں پر نظر رکھنےوالے سماجی کارکن راتب الجبور نے بتایاکہ صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مشرقی علاقے یطا میں الدیرات کے مقام پر فلسطینی شہری حسین سلامہ کے مکان کو ایک باپھر غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی صیہونی فوج نے حسین سلامہ کے گھر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منہدم کردیا تھا جس کے بعد حسین سلامہ نے دوبارہ اسرائیلی طریقہ کار کے تحت اس کی اجازت حاصل کی تھی تاہم گزشتہ روز صیہونی فوج نے اس مکان کو دوبارہ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا جس کے باعث سخت سردی میں خواتین اور بچوں سمیت حسین سلامہ کا خاندان بے گھر ہوگیا ہے۔