(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے”ایک نسل پرستانہ اور وحشیانہ کارروائی ہے جو لوگوں کے عبادت کے حق کے تحفظ کرنے والے تمام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتی ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں قابص صیہونی ریاست کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحتمی تحریک حماس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں صیہونی فوج کے مسجد اقصیٰ میں نماز فجر کے وقت نمازیوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض صیہونی ریاست نہتے فلسطینیوں کے خلاف بدترین انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے ۔
ترجمان حماس ھازم قاسم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے "ایک نسل پرستانہ اور وحشیانہ کارروائی ہے جو لوگوں کے عبادت کے حق کے تحفظ کرنے والے تمام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتی ہے”انھوں نے فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض ریاست کے غیر نسانی اور انتقامی حربوں سے ہر گز نہ گھبرائیں انھوں نے کہا کہ فلسطینی قوم مسجد اقصی اور الخلیل میں واقع تاریخی ابراہیمی مسجد میں اپنی موجودگی کو مزید تیز کردیں تاکہ قابض صیہونی ریاست کی مقدس مقامات پر قبضہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا جاسکے۔