(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر بیت لحم میں کارروائیوں کےد وران دو سگے بھائیوں اور ایک سابق اسیر سمیت تین فلسطینی باشندوں کو گرفتارکرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے جمعہ کو علی الصبح مقبوضہ بیت المقدس کے شہر بیت لحم کےمختلف علاقوںمیں چھاپہ مار کارروئی کرتے ہوئے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کی قید سے تحت حالیہ رہا ہونے والے 20 سالہ عبداللہ جوارش سمیت 22 سالہ رمزی الحرمی اور 27سالہ زید الحرمی کو گرفتارکرلیا ۔
صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار کی اور مکینوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ، گرفتارفلسطینیوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انھیں گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی اور نا ہی یہ بتایا گیا ہے کہ وہ کس حراستی مرکز میں لے جائے گئے ہیں ۔