(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے دیگر سات مقامات کو عوامی سیرگاہیں قراردیتے ہوئے ان کا نظام براہ راست صیہونی ریاست کے ہاتھ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ علاقے خالصتا فلسطینی اراضی میں دریائے اردن کے مغربی کنارے پر فاقع ہیں۔
اسرئیلی وزیر دفاع کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی حکام نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے سات اہم علاقوں کو جن میں بیت سوریک کی غاریں، الشموع غاریں، جبل الزیتون کے مشرق میں نشیبی علاقے، وادی المقلک، وادی اردن میں موجود وادی ملحہ، جنوبی دریائے اردن کا علاقہ، وادی الفارعہ اورشمالی الاغوار ‘عوامی سیرگاہیں’ قرار دیتے ہوئے ان پر اسرائیلی ریاست کے کنٹرول کااعلان کیا ہے اور وزیردفاع نفتالی بینیٹ نے غرب اردن کی شہری انتظامیہ کو احکامات جاری کیے ہیں کہ ان نئے مقامات میں تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں پرکام شروع کیا جائے ۔
واضح رہے کہ غرب اردن میں قائم فلسطینی اراضی کے 12 قدرتی مقامات کو عوامی سیرو تفریح کےمقامات قراردیتے ہوئے صیہونی ریاست اپنے کنٹرول میں کرچکی ہے اور مقامات کی توسیع اور ان میں شہری ضروریات کے لیےبنیادی ڈھانچے کی تعمیرات کا کام بھی جاری ہے ۔