(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست اسرائیل کی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے 23ویں انتخابات کیلئے امیدواران کی حتمی فہرستوں کیلئے آج آخری تاریخ ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کے مطابق مجموعی طورپر 42 فہرستیں جمع کرائی جائیں گی۔ ان میں دائیں بازو اور بائیں بازو کے سیاسی گروپ الگ الگ اپنی فہرستیں جمع کرا رہے ہیں۔
‘لیبر پارٹی ۔ گیشر اور میرٹز کے درمیان اتحاد قائم کیا گیا ہے۔ دوسری طرف دائیں بازو کے نئے اتحاد میں جیوش ہوم، نیشنل الائنس اور عوتزماہ یہودیت’ شامل ہیں۔
اسرائیلی الیکشن کمیشن نے آئندہ ہونے والے انتخابات کے دوران مبصرین کی تعدادبڑھا کر پانچ ہزار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ الیکشن کی مانیٹرنگ کے لیے پانچ ہزار کیمرے لگائے جائیں گے۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں گذشتہ ایک سال کے دوران دو بار کنیسٹ کے انتخابات منعقد ہوچکے ہیں مگر اس کےباوجود اسرائیل میں سیاسی جماعتیں حکومت کی تشکیل میں بری طرح ناکام ہیں۔