(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابص صیہونی فوج نے چھاپہ مارکارروائیون کے دوران ایک فلسطینی طالبہ کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر متنقل کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی شہرالخلیل کے قصبے ترقومیہ میں کارروائی کرتے ہوئے 21 سالہ فلسطینی طالبہ ریان جمال ابو حلتم کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر متنقل کردیا ۔
کلب برائے اسیران کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں تلاشی کے دوران دو سگے بھائی اور ایک لڑکی سمیت سات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔خیال رہے کہ گذشتہ برس اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی طلباء کی پکڑ دھکڑ اوران کی گرفتاریوں میں غیرمعمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔