(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس سربراہ کی اعلیٰ اختیاراتی وفدکے ہمراہ نے سلطنت عمان کے نئے سلطان ھیثم بن طارق آل سعید سے ملاقات، مرحوم سلطان قابوس بن سعید کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کا اعلیٰ اختیاراتی وفد سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں گزشتہ روز مسقط پہنچا جہاں انہوں نے سلطان ھیثم بن طارق آل سعید سے ملاقات کے دوران سلطان قابوس بن سعید کی وفات پر پوری فلسطینی قوم کی طرف سے تعزیت کے ساتھ گہرے دھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اسماعیل ھنیہ نے قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کی مساعی میں سلطان قابوس بن سعید کی خدمات اور ان کی فلسطینی قوم کے لیے گراں قدر کوششوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم القدس ، الاقصٰی اور فلسطین کی تمام مقدسات کی حفاظت اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور مطالبات پرقائم رہے گی۔
واضح رہےکہ سلطنت عمان کے سلطان قابوس بن سعید دو روز قبل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔