(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے سلوان ٹاؤن سے اٹھارہ سال سے کم عمر دو فلسطینی بچوں کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے ضلع سلوان کے قصبے راس العمود میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران دو فلسطینی بچے 15 سالہ محمد ھیمونی اور تیراسالہ محمد ابو کلبن کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔
دونوں بچوں کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی اور نا ہی ان پر عائد الزام کے حوالے سے اہلخانہ کو کچھ بتایا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج اورپولیس کی جانب سے فلسطینیوں کے اغواء اور انتظامی حراست کے تحت گرفتاریوں میں گزشتہ سال غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی ایک تنظیم الامان کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اس وقت صیہونی جیلوں میں اٹھارہ سال سے کم عمر 200 سے زائد فلسطینی بچے قید ہیں ۔