• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیاں ناقابل قبول ہیں، یورپی یونین

جمعہ 10-01-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیاں ناقابل قبول ہیں، یورپی یونین
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  یورپی یونین نے صیہونی ریاست کے توسیع پسندانہ اقدامات  اور فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی یہودی بستیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر ناقابل قبول ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے جاری ایک بیان میں مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی غیر قانونی یہودی آباد کاری کی ایک بار پھر مذمت کی گئی ہے ، یورپی یونین نے  اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیرات کو فوری طورپر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف یہودی آبادکاروں کے پرتشدد حربوں، ان کی املاک پرقبضے اور دیگر نسل پرستانہ جرائم کو روکنا ہو گا۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی قائم کردہ تمام یہودی کالونیاں بین الاقوامی قوانین کی رو سے غیر قانونی   اور ناقابل قبول ہونے کے ساتھ دیر پا امن کےقیام میں بھی ایک بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔

یورپی یونین نے اسرائیلی غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیرات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے علاقوں میں کسی قسم کا رد و بدل یا یک طرفہ اقدام غیرقانونی ہوگا اور اس کے لیے دونوں فریقین فلسطینیوں اور اسرائیل کواتفاق رائے قائم کرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 پرعمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔

Tags: غرب اردنمقبوضہ فلسطینیہودی بستیاںیورپی یونین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.