(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی کی عدالت نے یہودی آبادکاروں پر حملے کے الزام میں فلسطینی نوجوان پر 15سال قید اور ایک ملین شیکل (اسرائیلی کرنسی ) ادارکرنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق اسرائیل کی مرکزی عدالت نے غرب اردن کے سلوان قصبے سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی مراد الرجبی کو تین سال پیشتر بیت المقدس میں دو یہودی آباد کاروں کو چاقو کےحملے میں زخمی کرنے کے الزام میں ایک ملین شیکل (اسرائیلی کرنسی ) یعنی دو لاکھ 86 ہزا ڈالر جرمانہ کی سزا سنائی ہے جبکہ 30 ہزار شیکل یعنی 8600 ڈالر یہودی آبادکاروں کے علاج کے لیے دینے کا حکم دیا گیا جبکہ اضافی 15 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔