(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے مسجد اقصیٰ پر شرپسند یہودی حکام کی جانب سے اقدام پر نظر رکھنے والے سماجی کارکن ثناء الرجبی کو مسجد اقصیٰ میں داخلے پر 15 روز کیلئے پابندی عائد کردی ہے ۔
مقامی ذرائع کاکہنا ہے کہ ثناء الرجبی کو مسجد اقصیٰ کے دروازے باب الرحمہ سے اس وقت گرفتارکیا گیا جب وہ عباد ت میں مصروف تھی ،گرفتاری کے بعد انھیں کئی کھنٹو ں تک حراستی مرکز میں رکھا گیا جس کے بعد انھیں ضمانت پر رہا کرتے ہوئے 15 روز تک مسجد اقصیٰ میں داخل نہ ہونے کا حکم دیتے ہوئے 2 اکتوبر کو صیہونی عدالت میں بھی پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ان پر عائد الزامات کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔