(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج کے نہتے فلسطینیوں پر مظالم ، فلسطینی باشندوں کو اپنے گھروں کو خود مسمار کرنے کا حکم بصورت دیگر قید اور سنگین نتائج کی دھمکیاں ۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض فوج کی بھاری نفری کی موجودگی میں اسرائیلی بلدیہ کے اہلکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے جبل المکبرمیں المقبرہ کالونی کے رہائشی ماہر نصار کے مکان کا محاصرہ کیا اور اس اس کو اپنا ہی گھر خود مسمار کرنے کا حکم دیا ، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ اگر گھر کو مسمار نہیں کیا گیا تھا اسرائیلی بلدیہ اس کو مسمار کرے گی اور اس پر آنے والے تمام اخراجات جو تقریبا 2 لاکھ شیکل بتائے گئے ہیں وہ ماہر نصار اور اس کے گھرانے کو اداکرنا ہوں گے اور اگھر اخراجات ادا نہیں کئے تو اس جرم میں طویل قید کاٹنا پڑے گی ۔
غاصب صہیونی ریاست کے جبر کے سامنے بے بس فلسطینی اپنا مکان اپنے ہاتھوں خود مسمار کرنے پرمجبور ہوگیا۔
واضح رہے کہ کسی فلسطینی شہری سے اس کا مکان اس کے اپنے ہاتھوں مسمار کرانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ آئے روز اس طرح کے ریاستی جبر کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں فلسطینی شہری نہ صرف اپنے گھروں سے محروم ہو رہے ہیں بلکہ انہیں اپنے ہی ہاتھوں اپنے گھروں کو مسمار کرنا پڑ رہا ہے۔