(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی حکام نے سیکیورٹی وجوہات کے نام پرپابندیاں جاری اسرائیلی فوج نے 10 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا۔
اسرائیلی حکام کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کو بہانہ بناتے ہوئے الکرامہ گزرگاہ سے 10 فلسطینی شہریوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، فلسطینی پولیس کا کہنا ہے کہ کاغذات اور سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود اسرائیلی حکام نے ’الکرامہ‘ گذرگاہ سے اردن داخل ہونے والے متعدد فلسطینیوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ الکرامہ گزر گاہ کو استعمال کرتے ہوئے 8826 فلسطینیوں کی آمد ورفت ہوئی، 4545فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت دی گئی جبکہ 4281 بیرون ملک سے غرب اردن داخل ہوئے۔