(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کا فلسطینی دیہات پر دھاوا ،رہایشیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا مال مویشی ضبط کرلئے جبکہ مکانات مسمار کردیئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ روز فوجی بلڈوزروں کے ہمراہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر اریحا کے قصبے راس العوجا پردھاوا بولا اور رہائیشوں کو تشدد کانشانہ بناتے ہوئے مال مویشی ضبط کرلیا ، قابص فوجیوں نے فلسطینیوں کے مکانات اور املاک کے ساتھ عارضی پناہ گاہیں بھی تباہ کردیں ۔
صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ تعمیر کیئے گئے مکانات فوجی چھاؤنیوں کے قریب تھے جھیں بغیر اجازت تعمیر کیا گیا تھا ۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے یہ کارروائی اس وقت کی گئی ہے جب سخت سردی کے ساتھ بارشیں ہورہی ہیں ، صیہونی فوج کے اس غیر انسانی غیر قانونی اقدامات کے باعث سیکڑوں فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں ۔