• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 6 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

شہید اشرف نعالوہ کی والدہ پر صیہونی جیل میں بدترین تشدد

پیر 06-01-2020
in خاص خبریں, رپورٹس, صیہونیزم, فلسطین
0
شہید اشرف نعالوہ کی والدہ پر صیہونی جیل میں بدترین تشدد
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شہید فلسطینی نوجوان  اشرف نعالوہ کی والدہ پر صیہونی زندان میں بدترین تشدد کا انکشاف کیا گیا ہے جس کے باعث ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں اگر فوری طبی امداد فراہم نہ کی گئی تو ان کی جان جانے کا اندیشہ ہے ۔

مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے نے اپنی رپورٹ میں  اسرائیل کے بدنام زمانہ جیل دامون میں قید شہید اشرف نعالوہ  کی والدہ  وفاء نعالوہ مہداوی  کی خراب صحت اور اسرائیلی جیل میں بدترین تشدد کے حوالے سے بتایا ہے کہ  انھیں صیہونی زندان میں کسی قسم کی بنیادی انسانی سہولت اورضرورت فراہم نہیں کی گئی،  جیل میں مسلسل غیر انسانی ماحول میں رکھنے اور بدترین تشدد کے نتیجے میں اسیرہ مہداوی کی زندگی کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی خاتون غیرانسانی برتائو اور تشدد کے نتیجے میں کئی جسمانی عوارض کا شکار ہوگئی ہیں۔ اسیرہ وفاء نعالوہ مہداوی کی طبی حالت بہت خراب ہے۔

ان کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی موکلہ جوڑوں کے درد، دانتوں میں تکلیف، تھائی رائیڈ اور کانوں میں انفیکشن جیسے خطرناک عوارض کا شکارہیں جبکہ ان پر بدترین تشدد سے ھالت تشویشناک حد تک خراب ہے ۔

واضح رہے کہ وفاء نعالوہ مہداوی 23 سالہ شہید اشرف نعالوہ کی والدہ ہے جس نے طولکرم میں دو اسرائیلی فوجیوں کو چاقوکے حملے میں جہنم واصل کیا تھا اور ایک کو شدید زخمی کردیا تھا ، حملے کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے اس کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے 6 اکتوبر 2018ء کو فداء مہداوی کو حراست میں لیا تھا،  قابض فوج نے مہداوی کے شوہراور ان کے تین بیٹوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ ان کے شوہر کو رہا کیاگیا تھا مگر وہ خود ابھی زیرحراست ہیں اور انہیں دامن جیل میں غیرانسانی ماحول میں رکھا گیا۔ اسیرہ نعالوہ کو18 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

Tags: دامونشہید اشرف نعالوہوفاء نعالوہ مہداوی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.