(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست کی جانب سے عائد پابندیوں کے باوجود 40 ہزار فلسطینیوں نے گزشتہ روز مسجدا قصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی ۔
مقبوضہ بیت المقدس کے محکمہ اسلامی اوقاف نے بتایا کہ صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں پر عائد پابندیوں کے باجود گزشتہ روز تقریبا 40 ہزار کے لگ بھک فلسطینیوں نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی ۔
واضح رہے کہ قابص صیہونی ریاست کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں بڑے اجتماعات پر پابندی عائد ہے اور فلسطینیوں کو نماز جمعہ سے روکنے کیلئے اسرائیلی فوج اور پولیس نے علی الصبح سے ہی مسجد اقصیٰ کی جانب کی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیے تھی جبکہ نماز کیلئے جانے والوں کی گرفتاریاں بھی کی تھی تاہم اس پابندی کے باوجود 40 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی۔