(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی علاقے میں ایک یہودی آباد کارنے تیز رفتار کار سے فلسطینی نوجوان کو ٹکر مارکر شدید زخمی کریا۔
فلسطینیوں اور ان کی املاک کے خلاف شر پسند یہودی آباد کاروں کی جانب سے دہشتگردانہ حملے روزانہ کا معمول بن گئے ہیں ، گزشتہ روزمقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک یہودی شرپسند نے بیت لحم کے مضافاتی قصبے کصان کے رہائشی 20 سالہ فلسطینی نوجوان بلال غزل کو اپنی تیز رفتار گاڑی سے کچل دیا جس کے نتیجے میں فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
فلسطین میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں بلخصوص مغربی کنارے میں شرپسند یہودی آبادکاروں کی جانب سے دہشتگردانہ حملوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاہماسرائیلی قانون نافذ کرنے والے حکام آباد کاروں کے جرائم کے واقعات پر قابو پانے میں انتہائی نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔