(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتارکیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان کے قبضے سے ایم 16 رائفل برآمد کی گئی ہے ۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے شعفاط پناہ گزین کیمپ میں تلاشی کے دوران ایک 20 سالہ فلسطینی نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے ایک ایم 16 ہیوی رائفل برآمد ہوئی ہے ۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق 20 سالہ فلسطینی نوجوان کو آج فوجی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں اس کی زندگی کا فیصلہ کیا جائے ۔