(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حکام نے آج صبح لگاتار 170 ویں مرتبہ صحراء نقب کے الاراقیب گاؤں میں واقع فلسطینی قبائلیوں کے تمام خیموں اور املاک کو مسمار کردیا۔
صیہونی فوج نے صحراء نقب کے الاراقیب گاؤں میں واقع فلسطینی قبائلیوں کے تمام خیموں اور املاک کو ایک بار پھر مسمار کردیاجس کے باعث فلسطینی شہری ، جن میں بچے ، خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں ، سخت سردی کے موسم میں بے گھر ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ صحرائے نقب کے بے شمار قصبوں اور دیہاتوں کو اسرائیل کی جانب سے غیر تسلیم شدہ قرارد یا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ صیہونی حکام کسی بھی وقت ان دیہاتوں اور قصبوں پر دھاوے بول دیتے ہیں اور ہزاروں فلسطینیوں کو بے گھر کردیتے ہیں، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے یہ غیر انسانی سلوک صحرائے نقب سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے اور یہاں غیر قانونی یہودی بستیوں کیلئے راستہ ہموار کرنا ہے ۔